30 نومبر 2014 - 12:58
 خود مختار فلسطینی مملکت کی تشکیل پر تاکید

محمود عباس نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا کہ موجودہ حالات میں سبھی کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہئے اورانیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں کے اندر ایک خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے قانونی اختیارات کو نظرانداز نہيں کرناچاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ایک ہنگامی اجلاس میں کہا کہ موجودہ حالات میں سبھی کو فلسطین کا ساتھ دینا چاہئے اورانیس سوسڑسٹھ کی سرحدوں کے اندر ایک خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کے ساتھ ہی فلسطینیوں کے قانونی اختیارات کو نظرانداز نہيں کرناچاہئے۔

فلسطین کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے سنیچر کو منعقدہ اس اجلاس میں محمود عباس نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی پالیسیوں کی حمایت اب تک فلسطین کو قانونی طورپر تسلیم کئے جانے کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

اس اجلاس میں عرب لیگ کے جنرل سکریٹری نبیل العربی نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمیشہ ہی عرب ملکوں کی ترجیحات میں رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

.......

/169